حلال سرٹیفکٹ کیا ہے؟

حلال سرٹیفکٹ اس بات کی تصدیق ہے کہ یہ مصنوعات اسلامی شریعت کے مطابق صحیح ہیں۔ایک مسلمان اسے کھا سکتا ہے،پی سکتا ہے،اور استعمال کر سکتا ہے۔کسی بھی معتبراسلامی تنظیم کی جانب سے جاری کردہ حلال سرٹیفکٹ صارفین کو اس کے استعمال کے سلسلے میں ہونے والے شکو ک وشبہات سے محفوظ کردیتا ہے۔حلال مصنوعات کے تیار کرنے والی کمپنیو ں کے پاس یہ سرٹیفکت مستند شہادت ہے کہ ان کی مصنوعات شرعی احکام کے مطابق تیار کی گئی ہیں۔

تصدیق شدہ مصنوعات نہ صرف یہ کہ اندرون ملک اور بیرون ملک یکساں طورسے قابل قبول ہیں۔ بلکہ اس کی وجہ سے بیرون ملک برآمد کرنے کا موقع بھی مل سکتا ہے خصوصا ان بازاروں میں جہاں صرف حلال غذا ہی قبول کی جاتی ہے۔مزید براں حلال غذا مسلم و غیر مسلم صارفین دونوں کو پسند ہیں،کیوں کہ یہ تصدیق اس بات کی بھی ض مانت ہے کہ یہ غذا صحت بخش اور صاف ہے، نقصان دہ نہیں ہے۔

ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں ایک ارب ساٹھ کروڑسے زائد مسلمانو ں کی آبادی کی 70%فی صدی حلال غذا پسند کرتی ہے،جس کی 600ارب امریکی ڈالر کی تجارت ہے۔موجودہ زمانے میں حلال ٹریڈمارک عالمی منظر نامے میں ایک اہم تجارتی علامت ہے،خاص طور سے جب مسلم ممالک میں تجارت کا ارادہ ہو۔مسلم صارفین ان مصنوعات میں پر بھروسہ رکھتے ہیں اور اسے بلا جھجک خرید لیتے ہیں۔وہ کمپنیاں جن کے پاس حلال سرٹیفکٹ نہیں ہے وہ صارفین کے ایک بڑے طبقے سے محروم ہیں۔مزید برآں حلال سرٹیفکٹ کی اندرو ن ملک میں بھی ضر ورت ہو تی ہے۔

Article