پس منظر

حلال سرٹیفکٹ کے عمل کو قومی سطح پربا قاعدہ منظم اور مربوط کر نے کے لیے ہند ستانی مسلمانوں کی قدیم ترین جماعت، جمعیۃ علما ء ہند نے ”جمعیۃ علماء ہند حلال ٹرسٹ“کے نام سے ایک رجسٹرڈ ٹرسٹ قائم کیا ہے جس کا حلال لوگو ممتاز،یکساں اور پیٹنٹ ٹریڈ مارک ہے، اس کی مہر او رسرٹیفکٹ معیاری شکل اور سائز میں ہے۔جمعیۃ علماء ہند کافی عرصے سے مرغ، بکرا، اور بڑے جانوروں کے گوشت جیسی حلال مصنوعات کی تصدیق کی ذمہ داری بحسن وخوبی انجام دیتی رہی ہے،ملک اور بیرون ملک مثلا مشرق وسطی،ملیشیا، افریقہ اور دیگر مسلم ممالک کی منڈیوں میں اس کی تصدیقات کو قدر کی نگاہوں سے دیکھا جاتا ہے۔درحقیقت جمعیۃکے وسیع دائرہ اثر اوربا وقار مذہبی شناخت کی وجہ سے درآمد کرنے والے ایجنٹ اور مسلم صارفین اس کی تصدیق پر مکمل بھروسہ کرتے ہیں۔

ہندستان جیسے بڑے ملک میں مذبح خانے اور گوشت کی فیکٹریاں جنو ب و شمال اور مشرق و مغرب میں ہزاروں میل کی مسافت میں پھیلی ہو ئی ہیں،اس لیے آسانی کی خاطر حلال ٹرسٹ کی ضلعی اور صوبائی اکائیاں بھی بنائی گئیں ہیں،جن کی مکمل نگرانی دہلی میں واقع مرکزی دفتر کے ہاتھوں میں ہوگی۔مختلف صوبوں اور ضلعی اکائیوں کی جانب سے جاری کیے جا نے والے سرٹیفکٹ میں تھوڑے فرق سے لوگو، نام، ہجے، مہر اور سائز وشکل کا استعمال اس اندیشے کو پیدا کر نے کا سبب بن رہا تھا کہ بے ایمان عناصر اپنے ذاتی مفاد کے لیے ان خامیوں کا غلط فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اسی لیے جمعیۃعلماۂند نے”جمعیۃعلماء ہند حلال ٹرسٹ“کے نام سے ایک عوامی فلاحی ادارہ قائم کیا ہے۔
(رجسٹرڈ آفس جمعیۃ علماء ہند حلال ٹرسٹ،۱۔ بہادر شاہ ظفر مارگ، نئی دہلی۔۲۰۰۰۱۱انڈیا)

Article