ہوٹل یا کھانا سپلائی کرنے یا فروخت کرنے والی جگہوں کے لیے مطلوبہ معیار

۱۔کھانے کے ہوٹل کے لیے مذکور عام شرائط کے علاوہ،معائنہ اور تصدیق کا عمل اس کے باورچی خانہ پر بھی نافذ ہو گا۔

۲۔دو کل وقتی مسلم باورچی کی دستیابی

۳۔کھانے کے آلات صرف حلال کے لیے استعمال کیے جائیں

۴۔مطبخ میں صرف حلال مصنوعات ہی تیار ہوں۔

۵۔کوئی غیر حلال یا مشکوک اجزاء یا خام مادے کسی قسم کے کھانے کے اقسام میں ا ستعمال نہ ہوئے ہوں، جیسے کہ مغربی یا چائنیز کھانے۔

۶۔حلال و حرام غذا کے مطبخ بالکل الگ الگ ہوں اور دونو ں کی ایک دوسرے تک رسائی نہ ہو۔

۷۔دونوں مطبخوں کے اسٹاف بھی الگ الگ ہوں۔

۸۔شراب اور ا س طرح کی چیزیں حلال مطبخ میں قطعا نہ لائی جائیں۔

Article