وہ مصنوعات جنکے لئے حلال سرٹیفکٹ کی ضرورت ہے

جب حلال غدا کی بات آتی ہے توعموماًلوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اس سے مراد صرف گوشت سے تیار کردہ چیزیں ہیں۔ حالاں کہ مسلمانوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ تمام طرح کی غذا خصوصاتیار کردہ کھانے، دواسازی کے مشمولات اور کھانے کے علاوہ کی چیزیں مثلاآرائش کے سامان تک کے استعمال سے قبل اس بات کو یقینی بنا لے کہ ان کا استعمال ان کے لیے حلا ل ہے۔کبھی کبھی ان مصنوعات میں ایسی چیزیں شامل ہو تی ہیں جن کا استعمال ناجائز ہو تا ہے۔

خصوصا غیر مسلم ممالک کی کھانا تیار کرنے والی کمپنیاں یہ تصور کرتی ہیں کہ سبزیوں سے تیار اشیاء مسلمانوں کے لیے حلال ہیں، اس کے لیے اسلامی ادارے سے کسی تصدیق کی کوئی ضرورت نہیں ہے،حالاں کہ حلال سرٹیفکٹ صرف خام مواد کے لیے خاص نہیں ہے بلکہ اسے تیار کردہ اشیاء کے تمام مراحل کے جائزہ لینے کے بعد ہی جاری کیا جا تا ہے، اس میں پیکجنگ، لیبلنگ، اسٹوریج، اور ٹرانسپوریشن کے تمام مراحل کا جائز ہ بھی شامل ہے۔اسی طرح ریسٹوینٹ، ہوٹل،مذبح خانے،پیکجنگ اور لیبلنگ کے مشمولات کے لیے بھی حلا ل سرٹیفکٹ کی ضرورت ہے تا کہ اس با ت کو یقینی بنایا جاسکے کہ یہ مقامات مسلم صارفین کے لیے مناسب ہیں۔

تمام سبزیاں حلال ہیں، جب تک کہ انہیں زہر یلے مادیے یا حرام اشیاء میں تیار نہ کیا گیا ہو۔اگر تیاری کے مرحلے میں شرعی طور سے ممنوع نجس یا گندی چیز اس میں شامل کی گئی ہو۔ جیساکہ چربی یا تیل جو حرام جانوروں سے حاصل کیے گئے ہوں اس کو ذائقہ میں اضافے کے لیے ڈالا جائے، توناجائز قرار دیا جائے گا،ایسا بھی ہو تا ہے کہ بعض چربی بنانے کا عمل ایسی مشین کی ذریعے ہو تا ہے جس میں حرام جانورو ں کی چربی تیار کی گئی تھی۔اگر سبزیوں کے پیکیج میں ان حرام مادوں کو استعمال کیا گیا ہو تو اس کا استعمال مسلمانوں کے لیے حرام قرار دیا جائے گا۔

اس سلسلے میں درج ذیل بنیادی باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ:

٭کوئی بھی مادہ ایسے جانوروں کی اجزاء سے مرکب نہ ہو جن کا کھانا اسلام میں حرام ہے یا اس جانور کو غیر اسلامی طریقے پر ذبح کیا گیا ہو۔

٭یا ایسی چیز سے مرکب نہ ہوجن کا استعمال اسلام میں نا پا ک ہے۔

٭ایسے مشینوں اور آلات سے تیار نہ کیے گئے ہوں جو ناپاک اور حرام چیزوں کے لیے استعمال ہو تے ہیں اور نہ تیار کرنے کے درمیان حرام اشیاء سے اختلاط ہوا ہو۔

Article