حلال سرٹیفکٹ

اگر معائنہ کار درخواست دہندہ کی مصنوعات کے حلال ہونے کی تصدیق کردے تو جمعیۃ علماء ہند حلال ٹرسٹ ایسا رجسٹریشن سرٹیفیکٹ جاری کرے گا جو صرف ایک سال کے لیے قابل قبول ہو گا،لہذا اس کی ہرسال تجدید ضروری ہوگی۔جس کے بدلے میں سالانہ 5000روپیے رجسٹریشن فیس دینا ہو گا۔درخواست گزار کو یہ سرٹیفکٹ اس بات کو ثابت کرنے کے لیے ظاہر کرنا ہوگاکہ وہ شریعت کے مطابق حلال مصنوعات تیار کر رہا ہے۔لیکن یہ سرٹیفکٹ کسی خاص مصنوعات کے حلال ہونے کا ثبوت نہیں ہے۔اس مقصد کے لیے رجسٹرڈ درخواست گذار کو اس خاص مصنوعات کے لیے حلال سرٹیفکٹ حاصل کر نا ہو گا۔جو اسے اس کی مکمل تفصیلات کی فراہمی کے بعد ہی جاری کیا جائے گا۔ اس مصنوعات کی تفصیلات میں برانڈ، مقداریا پیداوار کی وضاحت،حلال معیار اور مطلوبہ فیس کی ادائیگی کے ساتھ اس بات کی تشفی بخش وضاحت ہو کہ اس کے حلال کا طریقہ کیا ہے۔

Article