حلال ذبیحے کی ضمانت

(۱) تمام مذبح خانوں کے لیے یہ لازم ہے کہ جمعےۃ علماء ہندحلا ل ٹرسٹ کی جانب سے جاری کردہ حلال رجسٹریشن سرٹیفکٹ نمایاں طور پر لگائیں۔

(۲) تمام مدبح خانوں یا گوشت تیار کرنے والے پلانٹو ں کے لیے لازم ہے کہ جمعیۃ علماء ہند حلال ٹرسٹ کے مشورے سے یا منظوری سے ایک مستقل باصلاحیت، تربیت یافتہ سپروائز رکھیں۔

(۳) سپر وائزر کے پاس ٹرسٹ کی جانب سے جاری کردہ شناخت نامہ ہو،سپر وائزر حلال ذبیحہ کی نگرانی کے ذمہ دار ہوں گے، ان کی تصدیق کی بنیاد پر ہی حلال سر ٹیفکٹ جاری کیا جائے۔سپر وائزر کی تعداد اور اوقات کار کا فیصلہ ضرورت کے مطابق ہو گا۔

(۳)سپر وائزرکی یہ ذمہ داری ہوگی کہ وہ ذبح کرنے والے شخص کے بارے میں یہ فیصلہ کرے کہ وہ اس عمل کے لیے مناسب ہے یا نہیں۔جمعیۃ علماء ہند حلال ٹرسٹ ذبح کرنے والوں کے لیے بھی شناخت نامہ دے گی جسے انھیں کام کے وقت اپنے پاس رکھنا لازمی ہو گا۔

Article